ایک دن راستہ چلتے ایک مقام پر شدید بدبو کا سامنا ہوا، میں نے اپنے ناک پر ہاتھ رکھ لیا. سامنے سے ایک شخص کو آتے دیکھا جو بغیر کسی تردد کے، کسی بدبو کے احساس کے بغیر چلا آ رہا تھا. میں جب اس شخص کے قریب پوھنچا تو احساس ہوا کے اس نے بہت اچھی اور نسبتاً تیز پرفیوم لگا رکھی ہے اور اسے اپنے اندر سے آنے والی خوشبو کی وجہ سے باہر سے آنے والی بدبو محسوس نہ ہوئی.
اس واقعے نے میرا ایک بہت سادہ مگر خوبصورت حقیقت سے سامنا کروایا اور وہ یہ کے انسان کے اندر کی خوشبو اسے دوسروں کے اندر موجود بدبو سے بےنیاز کر سکتی ہے. آپ کے اندر کی خوشبو جتنی دلکش اور تیز ہوگی آپ کو لوگوں کی بدبو اتنی ہی کم محسوس ہو گی. سادہ الفاظ میں آپ کے اندر کا انسان جتنا با ظرف ہو گا، آپ کو لوگوں کے عیب اتنے ہی کم نظر آئین گے. اپنے اندر کی خوشبو کو تیز کیجئے، آپ کو ہر طرف خوشبو ہی محسوس ہو گی.
Bohat khobsorat bat hy...
ReplyDelete